کیپٹن (ر) مستنصر فیروز ایس ایس پی آپریشنز تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس گروپ کے گریڈ 19 کے افسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مستنصر فیروز اس سے پہلے بھی اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی آسامی 8 مہینوں سے خالی تھی جس پر ڈی آئی جی وقار الدین سید کو اضافی چارج دے کر کام چلایا جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں