بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ٹیچرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ٹیچرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ منگل کو BECS ٹیچرز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے سینکڑوں مردوخواتین اساتذہ نے شرکت کی ۔احتجاجی مظارین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر مظاہر حسین کر رہے تھے ۔

مظاہرینے کہاکہ گذشتہ دس ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں ملی۔ مظاہر حسین نے کہاکہ 2018 میں حکومت نے ہمیں مستقل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہائیکورٹ پہلے ہی BECS اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس دوران وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکالا۔مظاہر حسین نے کہاکہ ہم فاقوں پر مجبور ہیں کم از کم دس ماہ کی تنخواہ تو دیں ،اب ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان لیبر لاء کے مطابق مزدور کی اجرت کم از کم بیس ہزار ہے جبکہ BECS استاد کی اجرت آٹھ ہزار ہے۔مظاہرحسین نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ،صدر پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان اور حکام بالا سے التجا ہے کہ مستقلی اور تنخواہ قانون کے مطابق ادا کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں