پاکستان کا تباہ کن سیلاب پرافغانستان سے اظہار افسوس

ہمارے خیالات ، دعائیں متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ کمیونٹیز کیساتھ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 11 مئی 2024 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان نے تباہ کن سیلاب کے بعد افغانستان سے اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ،افغانستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور املاک کو پہنچنے والے بڑے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہم لاپتہ افراد کی جلد دستیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں