اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کا غیر نمونہ، فینسی اورغیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کی جانب سے غیر نمونہ، فینسی اورغیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ہزاروں غیر نمونہ، فینسی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلزکو ٹکٹ جاری کیے ہیں اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں، کارروائی کیلئے شہر بھر میں تشکیل کردہ سپیشل سکواڈ کی سربراہی ازخود ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشیدکر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پویس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے غیر نمونہ فینسی اور غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغازکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر سپیشل ناکے لگائے گئے ہیں جس کیلئے چاروں زونز کے ڈی ایس پیز کوضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس کارروائی میں ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان ٹکٹس جاری اور بھاری جرمانے کئے گئے ہیں اور موقع پر ہی غیر نمونہ، فینسی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اتاری گئیں۔ اس تمام کارروائی کی سربراہی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹر یفک فرخ رشیدنے شہر یو ں سے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔ اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں