میئر اسلام آباد کی حاجی شوکت علی سے ملاقات ، ایم سی آئی کے امور پر تفصیلی گفتگو

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ایم سی آئی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے وزارت داخلہ میںوفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں اسلام آباد میں میونسپل سروسز کے حوالے سے سے عوام کو کو پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو اور ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا گیا ۔

شیخ انصر عزیز نے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ کو بتایا کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2015 کے تحت پہلی دفعہ اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت 77 افراد پر مشتمل ایک کونسل اور لوکل گورنمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا بعد ازاں سی ڈی اے اور ایم سی ای کے درمیان تقسیم کار کی گئی جس کے تحت 21 ڈائریکٹریٹ کو کو ایم سی آئی می مکمل منتقل کیا گیا جبکہ باقی 15 جزوی طور پر منتقل کئے گئے ہیں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں لوکل گورنمنٹ کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے وہ خود بھی چو نکہ لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہ چکے ہیں اس لئے لوکل گورنمنٹ کی اہمیت ان پر واضح ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری نے میئیر اسلام آباد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں