لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت میں اہم حیثیت رکھتا ہے، دودھ کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،

ملک میں 58 ملین ٹن دودھ پیدا ہوتا ہے، موجودہ حکومت لائیو سٹاک سمیت زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کا ڈیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت میں اہم حیثیت رکھتا ہے، دودھ کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، ملک میں 58 ملین ٹن دودھ پیدا ہوتا ہے، موجودہ حکومت لائیو سٹاک سمیت زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے، لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت میں اہم حیثیت رکھتا ہے، 7.5 ملین لوگ لائیو سٹاک سے منسلک ہیں، موجودہ حکومت لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک کے شعبہ کو ترقی دے کر نہ صرف برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ غربت میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک سروے کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ زراعت میں 58 فیصد ہے، پنجاب میں ڈیری فارمز کی بڑی تعداد ہے، ہر سال 3.2 فیصد دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 58 ملین ٹن دودھ ملک میں پیدا ہوتا ہے جس میں دودھ کے علاوہ خشک دودھ، گھی، مکھن اور دیگر چیزیں بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دودھ کے 38 بڑے ڈیری پلانٹ موجود ہیں جن میں سے 13 پلانٹ آپریشنل ہیں، 13 پلانٹ کی استعداد کار ایک ملین لیٹر روزانہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دودھ میں ملاوٹ بہت بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کے شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں