رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں 40.37 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے پہلے 3 ماہ کے دوران چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں 40.37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران14ہزار 765 ملین روپے مالیت کی چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گیئں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات 20ہزار 726 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں 5ہزار 961 ملین روپے یعنی 40.37 اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں