تھانہ نیلور پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا

بدھ 20 نومبر 2019 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) تھانہ نیلور پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو24گھنٹوں کے اندراندر گرفتار کر لیا،ملزم ماجد لطیف کے خلاف گزشتہ روز تھانہ نیلور پولیس نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے دو الگ الگ مقدمات درج کئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد غفران اور محمد ارشد نامی شہریوں نے تھانہ نیلور میں درخواستیں دیں کہ ماجد لطیف نامی ملزم جو ہماری گلی کا رہائشی ہے اور ہمارے بچوں محمد حنیف عمر 6سال اور محمد عدن عمر 7سال کے ساتھ گن پوائنٹ پر گزشتہ چھ ماہ سے زیادتی کرتا رہا ہے جس کا انہیں آج بچوں نے بتایا ،ایس ایچ او تھانہ نیلور نے دونوں درخواستوں پر فوری دو الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کئے ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی اے ایس پی کورال زوہیب نصراللہ رانجھا کی سربراہی میں ایس ایچ او نیلور محمد حنیف معہ افسرا ن و ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اور تکنیکی بنیادوں پر ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ،ملزم گن پوا ئنٹ پر بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے ،ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کے لئے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید ہدایات دیں کہ ان مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں اور ایسے درندہ صفت کو سخت سے سخت سزا دلوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں