اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے اب تک 10 کروڑ 19 لاکھ کے فنڈزجاری

پیر 9 دسمبر 2019 13:11

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے اب تک 10 کروڑ 19 لاکھ کے فنڈزجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 کروڑ 19 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 33 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں اکیڈیمک بلاک کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ 25 لاکھ، لاہور میں این ایس پی پی آن لائن ٹریننگ کے قیام کے لئے 2 کروڑ 43 لاکھ، سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں بولان ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں