کشمیر یکجہتی کونسل شمالی امریکہ کے بانی چیئرمین جاوید راٹھور نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام سے ملاقات

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) کشمیر یکجہتی کونسل شمالی امریکہ کے بانی چیئرمین جاوید راٹھور نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام سے ملاقات کی ، انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ، جاوید راٹھور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، اس موقع پر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بھارت کو باور کراتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو فی الفور بند کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں