اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر دیکھنا چاہتا ہوں، ڈی ایم اے تجاوزات کا خاتمہ کرے،میئر اسلام آباد

جمعہ 17 جنوری 2020 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر دیکھنا چاہتا ہوں، ڈی ایم اے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کرے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈی ایم اے ونگ نے جمعہ کو جی الیون سے تجاوزات کے خاتمہ کا آغاز کر دیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی میں کمی واقع ہو رہی ہے اس لئے ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جس پر عمل کرتے ہوئے جی الیون سے تجاوزات کے خاتمہ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں