تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو مزید پیچیدگی سے بچانے کیلئے انتقال خون کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی بھی شروع کی ہے، ڈاکٹروں کے مشورے سے ادویات تجویزکی ہیں اور ہر بچے کو 10ہزار روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں

ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

بدھ 29 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو مزید پیچیدگی سے بچانے کیلئے انتقال خون کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کا بھی سلسلہ شروع کیا ہے، پاکستان بیت المال تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو تھیلیسیمیا سنٹرز میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، ان مریضوں کے انتقال خون کے عمل کے دوران پتے کے بڑھ جانے کے خدشات پیدا ہو جاتے ہیں جس کے لئے پاکستان بیت المال نے ڈاکٹروں کے مشورے سے ادویات تجویزکی ہیں اور ہر بچے کو 10ہزار روپے مالیت کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

قومی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال نے بتایا کہ 55 تھیلیسیمیا سنٹر ملک بھر میں کام کر رہے ہیں جہاں مستحق بچوں کو محفوظ انتقال خون کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پتے کے بڑھنے کے تدارک کے لئے بھی 10 ہزار روپے کی مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان مراکز میں بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انتقال خون کے دوران والدین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عون عباس بپی نے کہا کہ ملک بھر کے مستحق نادار افراد کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ کی سہولیات تک سہل رسائی اور سرکاری شعبہ کی جامعات کے مستحق طلباء کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ترجیح ہے، بیوائوں اور یتیموں کی کفالت وبا اختیاری اور خصوصی افراد بالخصوص پیدائشی طور پر قوت سماعت سے محروم بچوں کوکم ازکم اذان کی آواز سننے کے قابل بنانے کے لئے سمعی آلات، وہیل چیئرز اور مصنوعی اعضاء کی فراہمی کے لئے بیت المال اپنی ذمہ داریاں انتہائی حساسیت کے تحت سر انجام دے رہا ہے، دارالاحساس کی تعداد 36 سے بڑھاکر 55 کر دی گئی ہے جو رواں سال 80 کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں