ڈی آئی آپریشنز وقار الدین سید کا ترلائی سے اغواء کئے گئے بچے کی لاش تھانہ کورال کے علاقہ سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس

جمعرات 20 فروری 2020 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی آئی آپریشنز وقار الدین سید نے ترلائی سے اغواء کئے گئے بچے کی لاش تھانہ کورال کے علاقہ سے ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو معطل اور ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے وقوعہ کی تحقیقات کے لئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔ ایس پی رورل کی سربراہی میں ٹیم دو روز میں تحقیقات کرکے اصل حقائق سے آگاہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں