آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومتوں نے سارے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ، اصلاح احوال کی اشد ضرورت ہے،بیرسٹر سلطان

ہفتہ 22 فروری 2020 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے سارے نظام کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اس میں اصلاح احوال کی اشد ضرورت ہے اسلئے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت آکر جہاں عوام کے بڑے بڑے مسائل حل کرے گی وہاں پر گڈ گورننس بھی قائم کی جائے گی تاکہ میرٹ کے مطابق کام ہوں کیونکہ آزاد کشمیر میں نظام کو اتنا مفلوج کر دیا گیا ہے کہ اسے درست سمت میں راغب کرنے کے لئے ہمیں ابھی سے تیاری کرنی ہوگی تاکہ جب آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کشمیر کی حکومت آئے تو گڈ گورننس قائم کرنے کے لئے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے سینٹرل سیکریٹیرٹ گلبرگ اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری گڈ گورننس یوسف اور پی ٹی آئی کشمیر کے سیکریٹری گڈ گورننس عباس رضاسے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر گڈ گورننس کے لئے ایک ایسا سسٹم وضع کرے گی جس سے ہر کسی کو فائدہ پہنچ سکے اور براہ راست عوام کو اسکا فائدہ پہنچے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر گڈگورننس قائم کرے گی اور عوامی مسائل حل کرائے گی۔جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے جو پروگرامز اور پراجیکٹس آزاد کشمیر میں دئیے جائیں گے ان میں بھی شفافیت لانے کے لئے بھی گڈ گورننس قائم کی جائے گی تاکہ لوگوں کو صحیح معنوں میں ان کا حق مل سکے۔*** شیراز راٹھور

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں