میڈیکل سٹورز پر این 95 ماسک غائب

مافیا نے 400 روپے کا ماسک 1100 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا

جمعرات 27 فروری 2020 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو مریض آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں نجی میڈیکل سٹور سے این 95 ماسک غائب ہونے لگ گئے ہیں ، مافیا نے 400 روپے کا ماسک 1100 روپے میںبیچنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے شہر اقتدار میں عام شہریوں میں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے پاکستان میں کرونا وائرس کے آمد کے ساتھ ہی اس وقت پورے ملک میں شدید خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے جڑواں شہروں میں شہری احتیاطی تدابیر کے تحت چہرے کو ڈھاپنے کیلئے مخصوص قسم کا ماسک این 95 پورے دن ڈھونٹے پھر رہے تھے لیکن اکثر نجی میڈیکل سٹور سے مالک غائب ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر قلت پیدا کردی گئی ہے اور جہاں پر ماسک موجود ہیں وہاں پر 400 روپے کا ماسک 1100 روپے میں بیچا جارہا ہے شہریوں نے وزارت صحت اور ڈریپ حکام سے کرونا وائرس کیلئے ضروری اقدامات پورے کرنے کیلئے نجی سٹوروں پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں