اسلام آباد میں ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کا نفاذ دو ماہ تک رہے گا

جمعرات 27 فروری 2020 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کرونا کی حفاظت کے لیے ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں سیفٹی ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی ۔ ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ماسک مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کمانے پر بھی پابندی ہوگی۔ ٹوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 2 ماہ کیلئے کیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں