رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز جلد ہوگا، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

ملک بھر کے عوام کیلئے اس پیکیج میں 19بنیادی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کی جائینگی ٴْآٹا، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ترجمان

جمعہ 3 اپریل 2020 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز جلد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا جلد آغاز ہوگا، جس میں 19 بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

ترجمان کا وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ کہ یہ پیکیج پورے ملک کے عوام کے لیے ہے، کسی مخصوص طبقے کو نوازنے کے لیے نہیں، ملک بھر کے تمام اسٹورز پر ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریلیف پیکیج کا آغاز 8 جنوری سے ملک بھر میں بیک وقت کیا گیا ہے، اب تک کارپوریشن کی سیلز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارچ کے مہینے میں 8 ارب سے زائد کی سیل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں عوام کو ان کی دہلیز پر اشیائے خور و نوش فراہم کر رہے ہیں۔ آٹے، چینی بحران کو کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا تھا اور پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس مشکل وقت میں غریبوں یا متوسط طبقے کے لوگوں کی پریشانی دور کی جا سکے، اس سلسلے میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں