افغان سفیر کی دفتر خارجہ آمد ، داعش لیڈر اسلم فاروقی کی گرفتاری پر پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاگیا

جمعرات 9 اپریل 2020 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر کو جمعرات کو وزارت خارجہ بلایا گیا اور 5 اپریل 2020 کو افغان حکام کی جانب سے آئی ایس آئی ایس۔کی(داعش) کے لیڈر اسلم فاروقی کی گرفتار سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر زوردیاگیا کہ پاکستان اس گروپ کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کرتا رہا ہے جو واضح طورپر پاکستان کے لئے نقصان دہ تھیں۔

اس ضمن میں پاکستان کے موقف سے مسلسل افغانستان حکومت اور دیگر کوآگاہ کیاجاتا رہا ہے۔ ا فغان سفیر پر زوردیاگیا کہ چونکہ اسلم فاروقی افغانستان کے اندر سے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس لئے مزید تحقیقات کے لئے اسے پاکستان کے حوالے کیاجانا چاہئے۔ مزید زوردیاگیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے دونوں اطراف قائم کردہ طریقہ کار کے ذریعے اشتراک عمل ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں