ممتاز شاعر، محقق، کالم نگار، مجلہ ادب لطیف کے مدیر ناصر زیدی انتقال کرگئے

ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید کا ان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2020 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) ممتاز شاعر، محقق، کالم نگار، مجلہ ادب لطیف کے مدیر ناصر زیدی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف اچھے شاعر،ادیب اور کالم نگار تھے بلکہ قاید اعظم کے حوالے سے ان کی کتاب ’’وہ رہبر ہمارے‘‘ اور علامہ اقبال پہ ’’بیاد شاعر مشرق‘‘ کے علاوہ ڈیڑھ درجن کے قریب ان کی تصنیفات انہیں اہل علم ودانش کی صف میں لاکھڑا کرتی ہیں۔ وہ کئی مجلوں کے مدیر بھی رہے۔ انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں