اپنی آنیوالی نسلوں کیلئے درخت لگائیں ، سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

اتوار 9 اگست 2020 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اپنی آنیوالی نسلوں کیلئے درخت لگائیں ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے علاقہ میں درخت لگا کر وزیر اعظم عمران خان کی درخت لگانے کی سب سے بڑی مہم کا حصہ بنیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں 35لاکھ درخت لگائے جائیں گے ، بطور قوم اس مہم کا حصہ بن کر اپنی آنیوالی نسلوں کے لیے درخت لگائیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں