پی آئی اے نے سی اے اے پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا‘ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ

پیر 28 ستمبر 2020 23:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای) نے سی اے اے پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ ٹی جی ایس یا ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ ڈویژن نے سی اے اے پاکستان سے جی ایچ او سی گرائونڈ ہینڈلنگ آپریٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سرٹیفکیشن سے پی آئی اے کو آپریٹر کی حیثیت سے دوسرے غیر ملکی کیریئر کو بھی اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ ایئر لائنز ہیڈ آفس میں سی ای او پی آئی اے ، ایئر مارشل ارشد ملک کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ پی آئی اے کو سرٹیفکیشن کی منظوری ٹی جی ایس کے اس امر کی ضامن ہے کہ پی آئی اے اعلیٰ بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہے۔ پی آئی اے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ میں دیگر ایئر لائنز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات مہیا کرنے کے تمام تر آلات اور مہارت حاصل ہے اور وہ ایئر لائن کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے جنرل منیجر آغا سمیع کی سربراہی میں ٹی جی ایس ٹیم کو اس سلسلے میں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں