فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے صارفین کو عدلیہ کے احکامات ، بذریعہ نیب کراچی رقوم کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز

پیر 19 اکتوبر 2020 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) فضائیہ ہاؤسنگ سکیم کراچی ڈائریکٹریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہی- اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں گزشتہ ہفتے میں 400 سے زائد صارفین میں 1.5 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے گئی-ادائیگی کا سلسلہ فضائیہ کراچی کے آخری صارف کو رقم کی منتقلی تک جاری رہے گا- پاک فضائیہ اس ضمن میں اعلی عدلیہ کے احکامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں