۷اسلام آباد،تھانہ رمنا، ترنول پولیس کی کارروائیاں، غیر ملکی شراب فروش خاتون سمیت بڑا منشیات ڈیلر گرفتار

ؔمنشیات ڈیلر کے قبضے سی1220 گرام چرس، غیر ملکی خاتون ملزمہ کے قبضہ سے 48 بوتل شراب اور 13 ڈبے بیئر برآمد

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

' اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ایس پی صدر محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر صدر زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔تھانہ رمنا، ترنول پولیس کی مختلف کارروائیو ں کے دوران غیر ملکی خاتون اجوک شیتا سمیت سیال نامی بڑے منشیات ڈیلر گرفتار کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

منشیات ڈیلر کے قبضے سی1220 گرام چرس جبکہ غیر ملکی خاتون ملزمہ کے قبضہ سے 48 بوتل شراب اور 13 ڈبے بیئر برآمدکرلی گئی ۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائیاں اے ایس پی رمنا رانا عبدالوہاب اور ڈی ایس پی صدر سجاد حیدر بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ جوانوں نے کی۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں