ڈی سی ٹائیگر فورس کے ہمراہ متحرک ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل

ڈی سی اسلام آباد نے آٹے کی بوریوں کا وزن چیک کیا ، مختلف ملز سے آٹے کے سیمپلز بھی لیے گئے

منگل 27 اکتوبر 2020 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈی سی اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ ٹائیگر فورس بھی متحرک ہوگئے ،ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے کرنے والی دو بڑی فلور ملز سیل کر دی گئی ۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات خود انڈسٹریل ایریا کے دورے پر موجود کارروائی کی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اسلام آباد نے آٹے کی بوریوں کا وزن بھی چیک کیا اور مختلف ملز سے آٹے کے سیمپلز بھی لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اب تک دو بڑی فلور ملیں سیل کرنے کے علاوہ ملاوٹ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے کئے گئے ،ملوں میں کام کرنے والے ورکرز سے ڈی سی اسلام آباد نے بات چیت کی ،کورونا ایس او پیز کا جائزہ، ایس او پیز کے مطابق کام نہ کرنے والی ملز کو نوٹسز جاری کئے گئے ،ڈی سی اسلام آباد میں ایس او پیز کے مطابق کام کرنے والی ملز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں