وفا قی پولیس کا بڑ ے پیما نے پر منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائون جاری

2جر ائم پیشہ عنا صر سے بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

ہفتہ 28 نومبر 2020 21:00

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) وفا قی پولیس کا بڑ ے پیما نے پر منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈائون جاری ہے،12جر ائم پیشہ عنا صر سے بھا ری مقدار میں چرس ، ہیر وئن ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو منشیا ت فروشوں اورجر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں آ بپا رہ پولیس نے ملزم محمد عمیر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بہا رہ کہو پولیس نے ملزم آ صف مسیح سے 30لیٹر شراب برآمد کر لی، تر نو ل پولیس نے ملزم دلا ور خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے غیر محفو ظ طر یقے سے گیس سلنڈر لو ڈ کرنے والے ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرلیا، شمس کا لو نی پولیس نے دو ملزمان احمد خا ن اور حسن علی سے 210گر ام چرس برآمد کرلی، شہزا د ٹا ئون پویس نے تین ملزمان خا ن دوست، محمد حنیف 113گر ام ہیر وئن اور دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سہا لہ پولیس نے چو ری کی واردات میں ملوث تین ملزمان ذوالفقار علی، حسنین مرتضی اور علی حسن کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عزم کا اظہا ر کیا کہ اسلام آ باد پو لیس ایسے عنا صر کا قلع قمع کر یگی۔ انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او ر معا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔ انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں اگر آپ کے اردگرد منشیات فروش ،جواء باز یا دیگر مشکوک افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوں تو فوری اطلاع دیں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں