تھانہ لوئی بھیر پولیس کی بڑ ی کا رروائی،گھریلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا سر کر دہ رکن گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) تھانہ لوئی بھیر پولیس کی بڑ ی کا رروائی ، گھریلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا سر کر دہ رکن گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری نقدی، طلائی زیورات ما لیتی 37 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمد گی کا ٹا سک دیا ، ان احکا مات کی روشنی میں ایس پی رورل زون نے ڈی ایس پی رخسار مہد ی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ لو ہی بھیر سب انسپکٹر شاہد زمان ، اے ایس آئی وارث علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے سر کر دہ رکن علی رضا ولد غلام کا ظم سکنہ جا بہ جو ہر آ بادضلع خوشاب کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ نقدی ، طلائی زیورات ما لیتی 37 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ،مزید تفتیش جاری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی تو قع ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکر دگی کوسرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا داورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں