اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان ریس کو بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رومان ریس کو ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

رومان رئیس دوبار کی چمپئن پی ایس ایل ٹیم کے لیے 30 میچ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں،رومان رئیس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اپنے کئیرئیر میں بھرپور سپورٹ اور کوچنگ مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کوچ بولرز کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ہیڈکوچ بوتھا سے بھی اس بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے، وہ بھی میرے پلان سے بہت خوش ہیں۔ اسلام آباد ٹیم انتظامیہ کا شکر گزار ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد ٹیم کے اونر علی نقوی نے ہمیشہ بہت سپورٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں