انسپکٹر جنرل کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پولیس میں سزا و جزاء کا عمل جاری

جمعہ 22 جنوری 2021 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ پولیس میں سزا و جزاء کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد سلیم نے پولیس ملازمین کے ذاتی و سرکاری مسائل کے حل کے لئے ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا،جس میں 54 پولیس ملازمین پیش ہوئے جن کو مختلف قسم کے ذاتی و سرکاری مسائل در پیش تھی21 افسران جوان مختلف سزائوں کے سلسلے میں پیش ہوئے جن میں 3کی سزائیں معاف اور13پولیس ملازمین کی اپیلیں مسترد جبکہ 5پولیس ملازمین کی اپیلیں زیر التوا ء ہیں 33افسران و جوان تبادلہ جات کے سلسلے میں پیش ہوئے تبادلہ جات کے سلسلے میں پیش ہونے والے ملازمین کاتبادلہ ایس او پی کے مطابق کر دیا گیا ذاتی نوعیت کے مسائل کے سلسلے میں پیش ہونے والے ملازمین کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ،پولیس ملازمین کے ذاتی و سرکاری مسائل کے حل کے لئے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر و دیگر سینئر افسران ہفتے میں ایک دن اردل روم کا انعقا دکرتے ہیں جس میں محکمہ پولیس کے ملازمین اپنی عرض ومعروضات پیش کر تے ہیں جن کے حل کے لئے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں