کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی، معاون خصوصی کا خطاب

بدھ 27 جنوری 2021 17:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے،جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ورکشاپ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے،کورونا کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہی بہت ضروری ہے،جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہو چکے ہیں،چین نے پاکستان کو ویکسین کی5لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں