سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں، عامر ڈوگر

پارٹی اجلاس میں اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائیگی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 جنوری 2021 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم لارہے ہیں، پارلیمنٹ چلے گی تو حکومت بھی چلے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

عامر ڈوگر نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں اراکین کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائیگی۔معاون خصوصی نے کہا کہ گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دی ہے، 50 سے زائد بلز اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اسمبلی کا اجلاس زیادہ وقت تک چلے، پارلیمنٹ چلے گی تو حکومت بھی چلے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں