آئی جی اسلام آباد نے 1 ایس پی،4ڈی ایس پیز،11 انسپکٹرزکو نئے عہدے کے رینک لگادئیے

بدھ 3 مارچ 2021 19:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) آئی جی اسلام آباد نے 1ایس پی،4ڈی ایس پیز،11انسپکٹرزکو نئے عہدے کے رینک لگا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سنٹرل پولیس آفس میں ایک پروقار تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد سلیم ،ڈی آئی جی سیکیورٹی وقار الدین سید ،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے ہمراہ اسلام آباد پولیس کے 11 سب انسپکٹرزکو گریڈ 16میں،4 انسپکٹرزکو گریڈ 17 میں جبکہ گریڈ 17 کے ایک ڈی ایس پی کو گریڈ 18میں ترقی پانے پر نئے عہدوں کے رینک لگائے ،ترقی پانے والے افسران میں ڈی ایس پی سردار مصطفی،انسپکٹرزمحمدزاہد، شوکت حسین،محمد بشیر ،محمد اسلم جبکہ11سب انسپکٹرز میں شفقت علی،محمد ادریس،محمد ریاض،شاہ نذر،عبدالرشید،محمد گلستان،سلطان محمود،غلام اصغر کیانی،نوید اختر،رجب علی،جاوید اقبال شامل ہیں آئی جی اسلام آباد نے نئے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا بنیادی فرض ہے ہم سب کو ملکر شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے شب و روز محنت کرنا ہو گی فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قابل فخر ہے ، آپ کے کندھوں پر مزیدذمہ داریاں بڑھ گئی ہیںمیں امید کرتا ہوں کہ نئے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران انسانی جذبے سے سرشار، ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی،دلجمعی،نیک نیتی سے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریں گے اور پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،تقریب کے دوران سینئیر افسران بھی موجود تھے ،آخر میں آئی جی اسلام آباد اور سینئیر افسران نے نئے ترقی پانے والے افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں