ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کے خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچا ئوکے اقدامات شروع کر دیے

پیر 26 جولائی 2021 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) مون سون کے موسم میں ڈینگی کے پھیلائو کے مدنظر رکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کے خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچائو کے اقدامات شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

جس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں ڈینگی سے بچا کیلیے سروے اور اسپرے کیا گیا۔ گھر گھر ڈینگی سے بچا کیلیے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ 6/G اور 7/G میں ڈینگی مچھر کی افزائش کے مقامات کو صاف کیا گیا اور نکاسی آب کے اقدامات کیے گیے۔ سیدہ شفق ہاشمی ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد نے محکمہ صحت کے اقدامات کو روزانہ کی بنیاد پر ٹیمز کو نگرانی کی ہدایت کرتے ہوے ڈینگی سے بچا کیلیے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں