اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اسرائ یونیورسٹی کے پانچویں کانوکیشن کا انعقاد

275 طلبائ و طالبات نے محنت کا پھل پالیا،ہونہار طلبائ کو شاندار کارکردگی پر گولڈ سلور اور برونز میڈلز بھی دیئے گئے

بدھ 4 اگست 2021 00:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اسرائ یونیورسٹی کے پانچویں کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔زندگی کے 5 سال میڈیکل کی پڑھائی میں لگانے والے 275 طلبائ و طالبات نے محنت کا پھل پالیا۔ہونہار طلبائ کو شاندار کارکردگی پر گولڈ سلور اور برونز میڈلز بھی دیئے گئے۔کانوکیشن کا دن زمانہِ طالبعلمی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے اور جب ڈگریاں مل رہی ہوں میڈیکل کی تو دن اور بھی اہم ہوجاتا ہے۔

ہونہار طلبائ کو شاندار کارکردگی پر 7 گولڈ 10 سلور اور 10 برونز میڈلز تقسیم کیئے گئے۔275 طلبائ و طالبات نے اسرائ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی،ایم بی بی ایس، فزیوتھراپی اور نرسنگ کی ڈگریاں مکمل کیںکانوکیشن پر طلبائ اور طالبات جہاں خوش نظر آئے وہیں یونیورسٹی اور اپنے ساتھیوں سے دور جانے کا ملال بھی رہا۔

(جاری ہے)

مسیحائی پیشے میں ڈگری حاصل کرنے والے طلبائ کے والدین کا کہنا تھا طلبائ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ آج کا دن دیکھنا نصیب ہوا دعا ہے طلبائ آگے جا کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

طلبائ نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ والدین کے نام کیا اور کہا عملی زندگی میں لوگوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔اسرائ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نظیر اشرف لغاری کا کہنا تھا آج نہ صرف طلبائ و طالبات بلکہ یونیورسٹی کے لیئے بھی تاریخی دن ہے 275 طلبائ و طالبات اپنے مستقبل میں آگے بڑھنے جارہے ہیں امید ہے اسی طرح محنت اور لگن سے عملی زندگی میں بھی کامیاب ہونگے۔کانوکیشن میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبائ کو ملک کا سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کا روشن مستقبل ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں