سیاحت کا عالمی دن 27 ستمبر کو منایا جائے گا،منیجنگ ڈاکٹر پی ٹی ڈی سی

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:09

اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈاکٹر  آفتاب الرحمن رانا نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں سیاحت کا عالمی دن 27 ستمبر منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی آئی ڈی کے میڈیا ہال میں پاکستان ہینگ گلائیڈنگ اور پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن (پی ایچ پی اے) کے صدر، سید سجاد حسین شاہ، گروپ کیپٹن خالد اورجہانزیب نورزئی(اسکائی ڈائیور) کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پی ٹی ڈی سی نے مختلف مقامات پر تقریبات اور پروگرام منعقد کروانے جا رہی  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورزم (ایئر اسپورٹس) اورپیرا گلائیڈنگ کا نیا شعبہ ہے اور پاکستان میں اس شعبہ کو فروغ مل رہا ہےاور ہماری نوجوان نسل بھی اس میں بہت دلچسپی لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  25 سے 27 ستمبر روک اینڈ کلائیمبنگ کے مقابلے منعقد ہونگے۔

ہینگ گلائیڈنگ اور پیرا گلائیڈنگ ایسوسی ایشن نے زیر اہتمام پیرا گلائیڈنگ کے مقابلوں کے علاوہ  28 اور 29 ستمبر کو ورکشاپس بھی منعقد ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ان پروگراموں سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ۔آفتاب الرحمن رانا نے کہا کہ وزیر اعظم  عمران خان خاص دلچسپی کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ نیشنل کورڈینیشن کمیٹی ٹورزم پر بنائی گئ ہے جس کی صدارت وزیراعظم خود  کرتے ہیں اور  سیاحت کے ایونٹس میں استعمال ہونے والے سامان پرحکومت نے 50 فیصد  ڈیوٹی کم کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث گذشتہ برس میں سیاحت کو زیادہ فروغ حاصل نہ ہو سکا لیکن اب ڈومیسٹک ٹورزم بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے زائد ٹورزم زون پر کام کئے جا رہے ییں اورنئے ریزاٹس قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت  اگلے سال ایک بڑا ٹورزم مہم میڈیا پہ چلائے گی جس سے دنیا بھر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔آفتاب رانا نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر اور خیبرپختونخوا میں ایڈونچر ٹورزم کے  بہت زیادہ مواقع ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور غیرملکی سیاحوں کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور مختلف صوبوں کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی دیگر ادروں کے ساتھ ملکر ایونٹس ترتیب دے رہے ہیں۔ مارگلہ ہلز میں ایڈونچر کلب اور پی ٹی ڈی سی ملکر راک کلائمنگ کریں گے۔صدر پیرا گلائڈنگ سید سجاد شاہ نے کہا کہ  پاکستان کو اللہ تعالی نے چار موسم دیئے ہیں ۔ پیرا گلائیڈنگ اور ایسے دیگر ایونٹس کے لئے یہاں کا موسم بہترین مانا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ پی ٹی ڈی سی، پاکستان سپورٹس بورڈ کا تعاون جاری ہے، ایڈونچر سپورٹس اور ہر طرح کا سپورٹس یہاں آ سکتا ہے۔ گروپ کیپٹن خالد نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے اور ہمارے ہاں وہ سہولیات موجود نہیں ہیں جو میں نے بیرون ملک کی تھیں اور موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔جہانزیب نورزئی(سکائی ڈائیور) نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے اور 16 سے 80 سال تک کی عمر میں اسکائی ڈائیور کی جا سکتی ہے لیکن سہولیات ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں