یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ

پیر 27 ستمبر 2021 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سفید چنے کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ملنے والے سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد چنے کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، گلگت بلتستان اور چترال ریجن کے لیے چنے کی قیمت 125 سے بڑھا کر 165 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، اور اس قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں