بہت ہوگیا، اب قوم گھبرا لے،ترجمان پی ڈی ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عوام کو گھبرانے کا کہتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہیے کہ اب وہ گھبرائیں۔انہوںنے کہاکہ قوم اب نہ گھبرائی اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نہ نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا، ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں