وفاقی وزیراعجاز احمد شاہ کی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت

پیر 18 اکتوبر 2021 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شر پسندوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں