پارک لین ریفرنس : گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت اسلام آباد اعظم خان کی عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی نیب گواہ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی ایک روز کے لیے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں