شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے ستمبر2021 میں 20کروڑ روپے کا ریونیو وصول کیا،سی ڈی اے

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) وفاقی ثرقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو ستمبر 2021 میں 20 کڑور روپے کا ریونیو موصول ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے رواں برس ستمبر کے مہینے میں اسلام آباد میں ایک کمرشل عمارت کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مد میں 4 لاکھ 72 ہزار روپے وصول کئے، اسی طرح بیس رہائشی عمارتوں کو مکمل ہونے اور انکی جانچ پڑتال کے بعد تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے جس کی مد میں تقریبا دس ملین روپے وصول کئے گئے، جبکہ تین کمرشل عمارتوں کے پلان کی منظوری کی مد میں 6 لاکھ 518 ہزار روپے، اسی طرح 4 رہائشی عمارتوں کے پلان کی منظوری کی مد میں 76 ہزار روپے وصول کئے گئے، جبکہ 46 کمرشل عمارتوں کو این او سی 10 کڑور 377 ہزار روپے میں جاری کئے گئے، اور 15 لاکھ 56 ہزار روپے پچپن رہائشی عمارتوں کو این او سی جاری کرنے کی مد میں وصول کئے گئیواضح رہے سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کو رواں برس ماہ ستمبر 2021 میں انیس کروڑ نو سو ترانوے ہزار پانچ سو اٹھاسی روپے ریونیو کی مد میں موصول ہوئیی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں