منصوبہ بندی کمیشن نے 345 ارب کے 2 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے

منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) منصوبہ بندی کمیشن نے 345 ارب کے 2 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں 332.84 ارب کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام ایکنک کو بھجوایا گیا ،منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی ،ایچ ای سی کا 12.78 ارب کا اعلی تعلیم کے فروغ کا منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیا گیافروغ تعلیم کا یہ منصوبہ 60 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں