اسلام آباد ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس ، پولیس کے لئے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) : اسلام آباد ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جسمیں اسلام آباد پولیس کے لئے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ یہ منصوبے اسلام آباد میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں کی کیمروں سے نگرانی کے لیے 680 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسلام آباد کے تھانوں کے لئے اکاؤنٹس کے عملے کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی جس کے بعد یہ تھانے مالی طور پر آزادانہ طور پر کام کریں گے۔ اس سے تھانوں میں چیک اینڈ آڈٹ کنٹرول سسٹم بھی بہتر ہو گا۔ اس اقدام سے ہر پولیس اسٹیشن کو پہلی بار بجٹ فراہم کیا جائے گا اور یہ بجٹ پی ایس لیول پر خرچ کیا جائے گا۔مزیدبرآں چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ٹی میں پہلے سے نصب کیمروں کی پرفارمنس آڈٹ کی جائے اور اسے IDWP فورم کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ٹیکنالوجی کی افادیت اور جرائم پر قابو پانے کے حوالے سے رابطہ قائم کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ڈی جی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں