کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی ہے ، پنجاب اور اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں کود پڑے

جمعہ 3 دسمبر 2021 19:47

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال شدت اختیار کر گئی ہے ، پنجاب اور اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز بھی میدان میں کود پڑے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبے میں شروع ہونے والی 10 روزہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ویکسی نیشن مہم کے بائیکاٹ کا اعلان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے وائی ڈی اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر مد ثر نواز اور اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا تھا کہ جمعہ کو 2 بجے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ کے اعلان کیا جو شہر کی شاہراہوں سے ہوتا ہوا دوبارہ سول ہسپتال پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک ایمرجنسی سروسز کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم ایسا کرنا پر مجبور ہوں گے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور اسلام آباد کے صدور نے بھی احتجاج کی دھمکی دے دی۔ینگ ڈاکٹرز پنجاب کے صدر ڈاکٹر مدثر نواز نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان کے ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی ہیں ،اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو پنجاب میں او پی ڈیز سروسز بند کردیں گے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام اباد کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے (آج) ہفتہ سے اسلام آباد میں بھی ٹوکن ہڑتال ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں