=مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا اور بجلی ،گیس ،پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبارچل سکتاہے نہ ہی غریب کا گھر،ایم ساجد عباسی

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

ﷺاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروکارپوریشن اسلا م آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ جھو ٹ اور منافقت کی سیاست کاکوئی مستقبل نہیں ، مہنگائی جیسے بے قابو اور تشویشناک مسئلے کی وجہ سے سفیدپوش طبقات،متوسط، غربت اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں میں حکومت سے بیزاری کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے،معاشی امور میں پائی جانے والی ان خرابیوں کی وجہ سے عام آدمی مہنگائی ،بے روزگاری ،غربت وپسماندگی جیسے سنگین مسائل میں گھرا ہواہے،جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائدہوتی ہے، حکمرانوں کی بدترین بدانتظامی اور نااہلی نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، انہیں جانا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، موجودہ حالات میں عام آدمی کا جینادوبھر ہوچکاہے،ملک میں لاقانونیت ،بے روزگاری،مہنگائی عروج پر ہے،عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائیں جا رہی ہیں، مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا اور بجلی ،گیس ،پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبارچل سکتاہے نہ ہی غریب کا گھر ۔

مسلم لیگی رہنماو سابق میٹروکارپوریشن اسلام آباد کے چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاکہ حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجا رہی ہے، عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کیلئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کوریوس کرنالازمی ہے،ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کو اپنے دور اقتدار میں سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کویقینی بناناہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں