اسلام آباد میں راہزنی کی وارداتیں شدت اختیار کرنے لگیں،آئی جی اسلام آباد کا تمام موبائل شاپس کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) اسلام آباد میں راہزنی کی وارداتیں شدت اختیار کرنے لگیں،آئی جی اسلام آباد نے تمام موبائل شاپس کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تمام تھانوں کو تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام تھانوں کے افسران اپنے علاقوں میں موبائل شاپس کی اسپیکشن کریں ۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ کوئی دکاندار سیکنڈ ہینڈ موبائل فون ڈبے کے بغیر نہیں خریدے گا ،دکاندار فروخت کندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی بطور ثبوت پاس رکھے گا ۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خکاف قانونی کارروائی ہو گی ،موبائل شاپس کے آڈٹ کا مقصد سنیچنگ کی وارداتوں کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں