گوگل نے آج اپنا ڈوڈل گاما پہلوان کے نام کردیا

اتوار 22 مئی 2022 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) برصغیر کے نامور پہلوان غلام محمد بخش عرف گاما پہلوان کی 144 ویں سالگرہ کےموقع پر گوگل سرچ انجن کے لوگو کے بیچ میں گاما پہلوان کا خاکہ لگایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں گُرز ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گاما پہلوان کا اصل نام غلام محمد بخش تھا اور وہ امرتسر کے گاؤں جبووال میں پہلوانی سے وابستہ ایک مسلمان کشمیری گھرانے میں 22 مئی 1878 کو پیدا ہوئے ہوئے تھے، پاکستان کی آزادی کے موقع پر 1947 میں گاما پہلوان کا خاندان امرتسر سے لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر منتقل ہو گیا تھا۔

گاما پہلوان کو ناقابل شکست رہنے پر رستمِ زماں بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے 50 سالہ کیریئر میں 400 سے زائد کشتیاں جیتیں۔ گاما پہلوان 23 مئی 1960 کوانتقال کر گئےتھے، انہیں لاہور کے پیر مکی مزار کے قریب قبرستان میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں