حکومت نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

قانون کام کرنے والے رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

پیر 23 مئی 2022 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) حکومت نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف کمشنر،آئی جی اور ڈپٹی کمشنر بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے حکمت عملی پر غور کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اس موقع پرخلاف قانون کام کرنے والے رہنماؤں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو این او سی دینے کے معاملے فوری طورپر حل نہ ہوسکا ،وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کا فی الحال انتظار کرنے کا کہہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں