این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 53 ارب روپے جاری

منگل 21 مارچ 2023 15:02

این ٹی ڈی سی پیپکو  کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے  53 ارب  روپے  جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2023ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 53 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن میں اب تک 49 ارب 13 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 55 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں