وزیراعظم سے اسلم بھوتانی کی ملاقات ،گوادر اور لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں گفتگو

بدھ 29 مارچ 2023 15:05

وزیراعظم سے اسلم بھوتانی کی ملاقات ،گوادر اور لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے ملاقات کی جس میں گوادر اور لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے ( گوادر -لسبیلہ ) میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے حلقے کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں