بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر0.06 فیصدکی شرح سے ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز

جمعہ 9 جون 2023 23:03

بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر0.06 فیصدکی شرح سے ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پر 0.06 فیصدکی شرح سے ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوقومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ غیر فعال ٹیکس گزاروں کی طرف سے بینکوں سے پچاس ہزار روپے سے زائد نقد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں