وزارت این ایچ ایس آر اینڈ سی، پی ایم ڈی سی اور ڈبلیو ایف ایم ای کا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کے رکاگنیشن کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تعاون پر اتفاق
سیکرٹری وزارت این ایچ ایس آر اینڈ سی، صدر ڈبلیو ایف ایم ای اور صدر پی ایم ڈی سی کا میڈیکل اداروں کی بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں کا ایک فورم بنانے پر تبادلہ خیال
جمعرات 28 مارچ 2024 15:59
(جاری ہے)
انہوں نے ملک کی طبی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پی ایم ڈی سی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ پی ایم ڈی سی ایک خود مختار ادارہ ہے جو میڈیکل کے طلباء اور پریکٹیشنرز کے مشکلات کو دور کرنے کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
ملاقات میں غیر ملکی میڈیکل اداروں، خاص طور پر وہ جو کہ ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں کے ذریعہ تسلیم شدہ نہیں، میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی رکگنیشن کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔ سیکرٹری افتخار علی شلوانی اور صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان طلباء کو پاکستان واپس آنے پر رکگنیشن حاصل کرنے میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کی فلاح و بہبود اور ان کی شناخت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور انہیں درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈبلیو ایف ایم ای کے صدر نے کہا کہ ان کی تنظیم کی میڈیکل سکولز کی ڈائرکٹری اداروں کی ریکگنیش سے قطع نظر کسی ملک میں اداروں کی کل تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم شدہ ایجنسیوں سے میڈیکل اداروں کی ایکریڈیٹیشن تفصیلات ڈائریکٹری میں شامل کرنے پر کام جاری ہے۔افتخار علی شلوانی نے پاکستان کی ایکریڈیٹیشن ایجنسی کے تحت بیرون ملک میڈیکل اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے بیرونی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک طریقہ کار کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ایسے غیر ملکی میڈیکل اداروں کے لیے ایک ٹائم لائن مقرر کی جائے جنہیں ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں نے تسلیم نہیں کیا، جس کے بعد ان اداروں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔تینوں معززین نے پی ایم ڈی سی اور دیگر ممالک کی ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ ریکگنیش مسائل کے حل کو تیز کیا جا سکے اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کے لیے مستقبل میں درپیش چیلنجز کو ختم کیا جا سکے۔ملاقات میں بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں پر مشتمل ایک فورم کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ فورم بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کو درپیش ریکگنیش سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور حل کرنے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان ..
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 اپریل 2024 کو ہونے والے خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین ..
3 کاروائیوں میں 74 کلو سے زائد منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار، اے این ایف
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، ..
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
پی ٹی آئی رہنماءفیصل جاوید اورانسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب